شاہ رخ خان کی پاکستانی مداحوں کو فلم ’’ دل والے‘‘ دیکھنے کی اپیل

نیٹ نیوز  اتوار 6 دسمبر 2015
 ’’ جانم جانم ‘‘ کی بھی یو ٹیوب پر خوب پزیرائی ہوئی ہے اور مداحوں میں پسند کیا جا رہا ہے۔  فوٹو : فائل

’’ جانم جانم ‘‘ کی بھی یو ٹیوب پر خوب پزیرائی ہوئی ہے اور مداحوں میں پسند کیا جا رہا ہے۔ فوٹو : فائل

ممبئی: کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے ’’بالی ووڈ کنگ ‘‘شاہ رخ خان نے اپنے پاکستانی پرستاروں کے نام سلام بھیجتے ہوئے 18 دسمبرکو نئی آنے والی فلم ’’دل والے ‘‘ دیکھنے کی اپیل کر دی۔

شاہ رخ خان نے اپنی نئی آنے والی فلم ’’دل والے ‘‘ کی تشہیری مہم کے دوران اپنے پاکستانی پرستاروں کے نام ایک وڈیو ریلیز کی ہے جس میں اپنے لاکھوں پاکستانی پرستاروں کے نام سلام بھیجتے ہوئے آنے والی نئی فلم کی تاریخ بتائی ہے اور کہا ہے کہ پاکستانی اْس کی یہ فلم ضرور دیکھیں۔

سرحد کے اس پار پاکستانی پرستاروں کے نام اپنے وڈیو پیغام میں ’’کنگ خان ‘‘ نے مسکراتے ہوئے سلام کہا ، شاہ رخ خان کو اندازہ ہے کہ بھارت کی طرح پاکستان میں بھی ان کو دیوانگی کی حد تک چاہنے والے پرستاروں کی بھی ایک بڑی تعداد موجود ہے اسی لیے شاہ رخ خان نے اپنی نئی آنے والی فلم ’’دل والے ‘‘کی تشہیر کے لیے اپنے پاکستانی پرستاروں کے نام تشہیری وڈیو جاری کرتے ہوئے سرحد کے پار اپنے فینز اور چاہنے والوں کے نام سلام بھیجاہے اور فلم ’’دل والے‘‘ کی ریلیز کی تاریخ بتاتے ہوئے ان کی پہلے فلموں کی طرح ’’دل والے‘‘ کو پذیرائی چاہی ہے۔

دوسری طرف دو روز قبل اس فلم کے جاری کردہ گانے ’’ جانم جانم ‘‘ کی بھی یو ٹیوب پر خوب پزیرائی ہوئی ہے اور مداحوں میں پسند کیا جا رہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔