سینئر اداکارہ ریکھا میری اسٹائل آئیکون ہیں، سوناکشی

نیٹ نیوز  اتوار 6 دسمبر 2015
اسٹائل کا مطلب ہے کہ جو کچھ آپ کے اندر ہے وہ دکھائی دے اور یہ ہر وقت فیشن سے نہیں کیا جاسکتا،  سوناکشی۔  فوٹو : فائل

اسٹائل کا مطلب ہے کہ جو کچھ آپ کے اندر ہے وہ دکھائی دے اور یہ ہر وقت فیشن سے نہیں کیا جاسکتا، سوناکشی۔ فوٹو : فائل

ممبئی:  دبنگ اداکارہ سوناکشی سنہا نے کہا ہے کہ سینئر اداکارہ ریکھا جی ان کی اسٹائل کی آئیکون ہیں۔

مشہور ڈیزائنر جے جے والیا کی کولیکشن متعارف کروانے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سوناکشی نے کہا ’’ اسٹائل کا مطلب ہے کہ جو کچھ آپ کے اندر ہے وہ دکھائی دے اور یہ ہر وقت فیشن سے نہیں کیا جاسکتا۔ کچھ لوگ اس پر بات کرتے ہیں تو کچھ لوگوں پر بات کی جاتی ہے اور ان ہی میں سے ایک ریکھا جی ہیں جو کچھ بھی پہن لیں وہ ان کی شخصیت کو نمایاں کر دیتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔