امیتابھ بچن کو فلموں میں چانس دیکر بڑی غلطی کی،رام گوپال

شوبز ڈیسک  بدھ 9 دسمبر 2015
’’خوددار‘‘ میں امیتابھ کی پرفارمنس سے متاثرہوکر آگ اورنشبند میں کاسٹ کیا دونوں ناکام رہیں فوٹو: فائل

’’خوددار‘‘ میں امیتابھ کی پرفارمنس سے متاثرہوکر آگ اورنشبند میں کاسٹ کیا دونوں ناکام رہیں فوٹو: فائل

ممبئی: بالی ووڈ ہدایتکار رام گوپال نے کہا ہے کہ وہ میگا اسٹار امیتابھ بچن کے ساتھ پہلی فلم ’’خوددار‘‘ میں کام کرنے کے بعد ان کی شاندار کارکردگی کے سحر میں گرفتار ہو گئے تھے۔

انھوں نے اپنی کتاب میں لکھا ہے کہ وہ پہلی فلم میں امیت جی کی جاندار اداکاری سے اسقدر متاثر ہوئے کہ انھیں اپنی مزید دو فلموں ’’ آگ ‘‘ اور ’’نشبد‘‘ میں بھی چانس دے دیا۔رام گوپال ورما نے لکھا ہے کہ انھیں ان دونوں فلموں کی ناکامی کے وقت احساس ہوا کہ انھوں نے امیتابھ بچن کو ان دو فلموں میں چانس دے کر غلطی کی تھی ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔