شاہ رخ نے چنائے کے سیلاب متاثرین کے لیے ایک کروڑروپے عطیہ دے دیا

شوبز ڈیسک  بدھ 9 دسمبر 2015
سپر اسٹار رجنی کانت نے بھی سیلاب متاثرین کے لیے 10 لاکھ روپے کا عطیہ دیا ہے:فوٹو : فائل

سپر اسٹار رجنی کانت نے بھی سیلاب متاثرین کے لیے 10 لاکھ روپے کا عطیہ دیا ہے:فوٹو : فائل

ممبئی: بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے چنائے کے سیلاب کے متاثرین کے لیے ایک کروڑ روپے کا عطیہ دے دیا ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان نے ایک کروڑروپے کا عطیہ ریاست تامل ناڈو کے وزیراعلی کے ریلیف فنڈ میں دیا ہے جن سے سیلاب متاثرین کی بحالی میں مدد ملے گی۔

دوسری طرف سپر اسٹار رجنی کانت نے بھی سیلاب متاثرین کے لیے 10 لاکھ روپے کا عطیہ دیا ہے جب کہ اداکار سدھارتھ کئی دنوں سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں رضاکار کے طور کام میں مصروف ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔