عدم برداشت کے بیان پر عامر پر تنقید درست نہیں، آشوتوش رانا

شوبز ڈیسک  پير 14 دسمبر 2015
ہمیں اس بات پر غور کرنے کی ضرورت ہے کہ ایسا متنازعہ بیا ن کن حالات کے تحت دیا گیا،  آشوتوش رانا  فوٹو: فائل

ہمیں اس بات پر غور کرنے کی ضرورت ہے کہ ایسا متنازعہ بیا ن کن حالات کے تحت دیا گیا، آشوتوش رانا فوٹو: فائل

ممبئی: بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان کو گزشتہ ماہ ملک میں بڑھتی ہوئی عدم برداشت کے خلاف متنازعہ بیان دینے کی پاداش میں تاحال تنقید کا نشانہ بنایا جا رہاہے تاہم اداکار آشوتوش کا کہنا ہے کہ عامر خان کے مذکورہ بیان پر انھیں تنقید کا نشانہ بنا نا کسی صورت درست نہیں ہے۔

آشوتوش نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی عدم برداشت کے پیش نظر کوئی بھی ایسا کہہ سکتا ہے لہٰذا اس پر اتنی کڑی تنقید ٹھیک نہیں۔انھوں نے میڈیا کو بتایا کہ ہمیں اس بات پر غور کرنے کی ضرورت ہے کہ ایسا متنازعہ بیان کن حالات کے تحت دیا گیا۔ علاوہ ازیں ان کا کہنا تھا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی کے خلاف احتجاجاً ایوارڈ واپس کرنے والوں کا فیصلہ بالکل درست ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔