فلم انڈسٹری واپس اپنے عروج کی جانب آرہی ہے،سنگیتا

شوبز رپورٹر  منگل 15 دسمبر 2015
 اس وقت جو فلمز بن رہی ہیں اس میں کوئی شبہ نہیں ہے کہ یہ پاکستان کا سنہرا دور ہے، سنگیتا   فوٹو : فائل

اس وقت جو فلمز بن رہی ہیں اس میں کوئی شبہ نہیں ہے کہ یہ پاکستان کا سنہرا دور ہے، سنگیتا فوٹو : فائل

 کراچی: ہدایتکارسنگیتا نے کہاہے کہ پاکستان میں فلم انڈسٹری کا احیاء ہو رہا ہے اور اس بار پڑھے لکھے لوگوں کی فلم انڈسٹری میں موجودگی اور فلم بنانے کی صلاحیتوں کو دیکھا جائے تو پاکستان فلم انڈسٹری واپس اپنے عروج کی جانب آرہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان کی فلم انڈسٹری کی تباہی کی کوئی بھی وجہ ہو لیکن اب سب کو متحد ہوکر کام کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر نوجوان پڑھے لکھے لوگ اس شعبے میں کام کرتے رہیں گے تو وہ وقت دور نہیں جب انڈسٹری ایک بار پھر اپنے ماضی کے دور میں کامیابی کی طرح اب بھی کامیاب ہو گی۔

پاکستان میں حالیہ بننے والی فلمز کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ اس وقت جو فلمز بن رہی ہیں اس میں کوئی شبہ نہیں ہے کہ یہ پاکستان کا سنہرا دور ہے کہ پاکستانی فلموں نے بھارتی فلموں کو بھی پچھاڑ دیا تو کیا یہ پاکستان کی جیت نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ میں نے یہ سب فلمز دیکھی ہیں مجھے لگتا ہے کہ اگر اسی تسلسل کے ساتھ فلمز بننے لگیں تو پاکستان کا وہ دور واپس آ سکتا ہے۔ اپنی فلم کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ میری فلم کی شوٹنگ تیزی سے جاری ہے سال 2016 میں فلم کو ریلیز کرنے کا ارداہ ہے جس کے لیے تمام کاسٹ اور ٹیکنکل عملہ سرگرم عمل ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔