ناموراداکارہ عائشہ عمراوراداکاراظفررحمان ٹریفک حادثے میں زخمی

ویب ڈیسک  جمعـء 18 دسمبر 2015
حادثے میں عائشہ عمر کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ فوٹو: سوشل میڈیا

حادثے میں عائشہ عمر کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ فوٹو: سوشل میڈیا

 کراچی: پاکستان کی مشہور ڈرامہ سیریل بلبلے میں خوبصورت کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ اور ماڈل عائشہ عمر ساتھی اداکار اظفر رحمان کے ہمراہ حیدر آباد جاتے ہوئے ٹریفک حادثے میں زخمی ہو گئیں۔

عائشہ عمر ساتھی اداکار اظفر رحمان کے ہمراہ کراچی سے حیدر آباد جا رہی تھی کہ سپر ہائی وے پر ان کی گاڑی کو حادثہ پیش آ گیا جس کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ جب کہ دونوں زخمی ہو گئے۔

امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے دونوں اداکاروں کو طبی امداد کے لئے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق عائشہ عمر کے کندھے اور ہاتھ کی ہڈی میں فریکچر جب کہ اظفر رحمان کو معمولی نوعیت کی چوٹیں آئیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔