شام میں روسی طیاروں کی بمباری سے 32 افراد ہلاک، متعدد زخمی

اے ایف پی/ویب ڈیسک  جمعـء 18 دسمبر 2015
روسی طیاروں نے شدت پسندوں کے ٹھکانوں کے ساتھ شہری آبادی کو بھی نشانہ بننایا، فوٹو: فائل

روسی طیاروں نے شدت پسندوں کے ٹھکانوں کے ساتھ شہری آبادی کو بھی نشانہ بننایا، فوٹو: فائل

دمشق: شام کے شہر بیروت میں روسی طیاروں کی بمباری سے 32 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی طیاروں نے بیروت میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے لیے فضائی بمباری کی اور دوران شہری آبادی کو بھی نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 32 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ انسانی حقوق کی تنظیم آبزرویٹری فار ہیومین رائٹس کے سربراہ کے مطابق روسی طیاروں نے رقا، عزاز اور الباب کے علاقوں پر بم برسائے جس کے نتیجے میں 32 افراد ہلاک ہوئے جن میں 6 بچے اور 11 خواتین بھی شامل ہیں جب کہ ہلاک ہونے والوں میں 2 ریسکیو ورکرز بھی شامل ہیں تاہم کوئی مشتبہ شدت پسند اس حملے میں ہلاک نہیں ہوا۔

انسانی حقوق کی تنظیم کے مطابق گزشتہ 3 ماہ میں روسی حملوں میں اب تک 1900 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جس میں 635 عام شہری بھی شامل ہیں جب کہ شام پر 2011 سے ہونے والے عالمی قوتوں کے حملوں میں اب تک ڈھائی لاکھ افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور 20 لاکھ سے زائد اپنا گھر بار چھوڑ کر در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔

واضح رہے کہ روسی طیارے گزشتہ 3 ماہ سے حکومتی باغیوں کے خلاف انتہائی بڑے پیمانے پر فضائی حملے کررہا ہے جس میں باغیوں کی ہلاکت کا اور ان کے ٹھکانے تباہ کرنے کا دعویٰ کیا جاتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔