عدم برداشت کی وجہ عوامی مسائل سے پردہ پوشی ہے، نانا پاٹیکر

شوبز ڈیسک  ہفتہ 19 دسمبر 2015
حکومتیں بدلتی رہتی لیکن مسائل وہیں کے وہیں رہتے ہیں،نانا پاٹیکر۔ فوٹو: فائل

حکومتیں بدلتی رہتی لیکن مسائل وہیں کے وہیں رہتے ہیں،نانا پاٹیکر۔ فوٹو: فائل

نئی دہلی: معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر نے کہا ہے کہ ہندوستان میں بڑھتی ہوئی عدم برداشت کی سب سے بڑی وجہ عوام کا ضرورت سے ذیادہ متحمل مزاج ہونا اور مسائل سے پردہ پوشی ہے۔

یہ بات انھوں نے سابق آرمی جوانوں کو سہولیات فراہم کرنے کے سلسلہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔نانا پاٹیکر کا کہنا تھا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی عدم برداشت کی بنیادی وجہ عوام کی مسائل سے پردہ پوشی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حکومتیں بدلتی رہتی لیکن مسائل وہیں کے وہیں رہتے ہیں۔ نانا پاٹیکر کا کہنا تھا کہ لوگ تحمل مزاجی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہر طرح کے مسائل کو آنکھیں موندے سہتے ہی چلے جا رہے ہیں۔ جب کہ عوام کو چاہیے کہ وہ ان مسائل کے خلاف یک زبان ہو کر آواز اٹھائیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔