ریحام خان کی بھارتی ہدایتکار مدھربھنڈارکر سے ملاقات

شوبز رپورٹر  ہفتہ 19 دسمبر 2015
ہم مل کرکام کرینگے تواس کے مثبت نتائج سامنے آئینگے،ریحام خان فوٹو: فائل

ہم مل کرکام کرینگے تواس کے مثبت نتائج سامنے آئینگے،ریحام خان فوٹو: فائل

لاہور: تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان رفیع پیرتھیٹرکے زیراہتمام ’ فلم انٹرنیشنل فیسٹیول‘ میں بالی وڈ کے معروف ہدایتکار مدھر بھنڈارکر سے ملاقات ہوئی۔

میڈیا سے گفتگو میں ریحام خان کا کہنا تھا کہ بالی وڈ کے ساتھ کوپروڈکشن ضرور ہونی چاہیے۔ ہم مل کرکام کرینگے تواس کے مثبت نتائج سامنے آئینگے۔ بطورڈائریکٹرمیری پہلی فلم مکمل ہوچکی ہے اوربالی ووڈ کے فنکاروں سے ہونے والی ملاقات میں تبادلہ خیا ل سے بہت کچھ سیکھا ہے۔ ہم مستقبل میں کچھ جوائنٹ وینچر کرینگے تواس سے دونوں ملکوں کے تعلقات بہتر ہونگے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔