حادثے میں بچ جانا معجزہ ہے، عائشہ عمر

شوبز ڈیسک  منگل 22 دسمبر 2015
میرے سیدھے کندھے اور ہاتھ پر کافی گہری چوٹیں آئی ہیں، عائشہ عمر۔ فوٹو: فائل

میرے سیدھے کندھے اور ہاتھ پر کافی گہری چوٹیں آئی ہیں، عائشہ عمر۔ فوٹو: فائل

کراچی:  پاکستانی اداکارہ عائشہ عمر نے فیس بک پر ایک بیان میں مداحوں اور دوست اظفر رحمان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے حادثے میں اپنے بچ جانے کو معجزہ قرار دیا۔

گزشتہ ہفتے ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہونے والی عائشہ عمرکا کہناتھا کہ ان کا سیدھا ہاتھ شدید زخمی ہے۔ میرے سیدھے کندھے اور ہاتھ پر کافی گہری چوٹیں آئی ہیں۔ گزرے ہوئے تین روز میرے لیے کافی دردناک ثابت ہوئے اور میں دو دن سے سو بھی نہیں پائی ہوں۔ آخر کار میں کچھ بہتری کے بعد اسپتال سے اپنے گھر واپس آگئی ہوں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔