- پولر آئس کا پگھلاؤ زمین کی گردش، وقت کی رفتار سست کرنے کا باعث بن رہا ہے، تحقیق
- سندھ میں کتوں کے کاٹنے کی شکایت کیلئے ہیلپ لائن 1093 بحال
- کراچی: ڈکیتی کا جن قابو کرنے کیلیے پولیس کا ایکشن، دو ڈاکو ہلاک اور پانچ زخمی
- کرپٹو کے ارب پتی ‘پوسٹربوائے’ کو صارفین سے 8 ارب ڈالر ہتھیانے پر 25 سال قید
- گٹر میں گرنے والے بچے کی والدہ کا واٹر بورڈ پر 6 کروڑ ہرجانے کا دعویٰ
- کرپٹو کرنسی فراڈ اسکینڈل میں سام بینک مین فرائڈ کو 25 سال قید
- کراچی، تاجر کو قتل کر کے فرار ہونے والی بیوی آشنا سمیت گرفتار
- ججز کے خط کی انکوائری، وفاقی کابینہ کا اجلاس ہفتے کو طلب
- امریکا میں آہنی پل گرنے کا واقعہ، سمندر سے دو لاشیں نکال لی گئیں
- خواجہ سراؤں نے اوباش لڑکوں کے گروہ کے رکن کو پکڑ کر درگت بنادی، ویڈیو وائرل
- پی ٹی آئی نے ججز کے خط پر انکوائری کمیشن کو مسترد کردیا
- عدالتی امور میں ایگزیکٹیو کی مداخلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، فل کورٹ اعلامیہ
- وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
- نوڈیرو ہاؤس عارضی طور پر صدرِ مملکت کی سرکاری رہائش گاہ قرار
- یوٹیوبر شیراز کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات
- حکومت کا بجلی کی پیداواری کمپنیوں کی نجکاری کا فیصلہ
- بونیر میں مسافر گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق
- بجلی 2 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا
- حکومت نے 2000 کلومیٹر تک استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کرنے کی اجازت دیدی
کسی سے نکاح نہیں ہوا جب شادی کروں گی تو سب کو بلاؤں گی، میرا
لاہور: اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ ان کی کسی سے شادی نہیں ہوئی اور وہ جب بھی شادی کریں گی تو سب کو بلائیں گی۔
نکاح پر نکاح کے مقدمے میں اداکارہ میرا سیاہ کوٹ، سیاہ چشمہ پہن کر لاہور کی سول عدالت میں پیش ہوئیں تو انہیں دیکھنے والوں کا تانتا بندھ گیا۔ مقدمے کی سماعت کے دوران میرا کے وکیل نے موقف اپنایا کہ ان کی موکلہ پر لگایا گیا الزام غلط ہے۔ نکاح نامہ ایک عوامی دستاویز ہے جس کی یونین کونسل سے باآسانی تصدیق کرائی جاسکتی ہے۔ میرا کے مبینہ شوہر عتیق الرحمن کے وکیل نے موقف اپنایا کہ نکاح نامہ 100 فیصد درست ہے، اداکارہ نکاح پر نکاح کی مرتکب ہوئی ہے۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد سماعت 16 جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے اداکارہ میرا، ان کے مبینہ پہلے شوہر عتیق الرحمن اور مقدمے کے گواہوں کو طلب کرلیا۔
سماعت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے میرا کا کہنا تھا کہ نکاح نامہ جھوٹا اور جعلی ہے، عتیق الرحمن سستی شہرت حاصل کرنے کے لئے یہ سب کررہا ہے۔ ان کا کسی کے ساتھ کوئی نکاح نہیں ہوا۔ جب وہ شادی کریں گی تو سب کو بلائیں گی۔ جب ان سے سوال کیا کہ آپ مکمل سیاہ کپڑوں میں ملبوس ہیں مگر آپ کا پرس میچنگ نہیں ہے جس پر اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ میچنگ پرس بھول گئی، آپ براؤن پرس کو کنٹراسٹ سمجھ لیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔