کراچی کے علاقے اتحاد ٹاؤن سے کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گرد گرفتار، سی ٹی ڈی

ویب ڈیسک  منگل 22 دسمبر 2015
ملزمان دہشت گردی ، قتل ، اقدام قتل اور بھتہ خوری سمیت متعدد جرائم میں ملوث ہیں، انچارج سی ٹی ڈی، فوٹو: فائل

ملزمان دہشت گردی ، قتل ، اقدام قتل اور بھتہ خوری سمیت متعدد جرائم میں ملوث ہیں، انچارج سی ٹی ڈی، فوٹو: فائل

 کراچی: اتحاد ٹاؤن میں کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی نے کراچی کے علاقے اتحاد ٹاؤن میں کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ انچارج سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزمان دہشت گردی، قتل، اقدام قتل اور بھتہ خوری سمیت متعدد جرائم میں ملوث ہیں جب کہ ان کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔