شاہ رخ خان نے سلمان خان کو خود سے سینئر قراردے دیا

شوبز ڈیسک  بدھ 23 دسمبر 2015
فلم ’’کرن ارجن‘‘سے ہمارے درمیان بھائیوں جیسی دوستی پیدا ہوئی، شاہ رخ خان  فوٹو : فائل

فلم ’’کرن ارجن‘‘سے ہمارے درمیان بھائیوں جیسی دوستی پیدا ہوئی، شاہ رخ خان فوٹو : فائل

ممبئی:  بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ کریئر کے معاملے میں سلمان ان سے بڑے ہیں، جبکہ عمر کے معاملے میں وہ ان سے بڑے ہیں۔یہ بات انھوں نے مشہور بھارتی رائلٹی شو بگ باس سیزن 9میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر دونوں سے 20 سال قبل ریلزہونیوالی فلم ’’کرن ارجن‘‘ کے بارے میں پوچھا تو تو سلمان نے کہاکہ میں نے شاہ رخ سے کہا کہ اس فلم میں بھائیوں کی بانڈنگ اسکرین پر پیش کرنے کے لیے آف اسکرین بانڈنگ ہونا ضروری ہے اوراسی فلم کی وجہ سے اصل زندگی میں بھی بھائیوں جیسی دوستی پیدا ہوئی تھی۔

شاہ رخ نے کہا کہ لوگ ہم میں سے کون بڑا ہے اور کون چھوٹا کی باتیں کرتے ہیں لیکن سلمان کریئر کے لحاظ سے میرا سینیئر ہے، جبکہ میں عمر میں سلمان سے ایک ماہ بڑا ہوں۔ اپنے سکس پیک ایبز کے بارے میں شاہ رخ نے بتایاکہ سلمان کو دیکھ کر ہی میں نے ورزش شروع کی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔