مہرتاج روغانی پختونخوا اسمبلی کی پہلی خاتون ڈپٹی اسپیکرمنتخب

ایکسپریس نیوز / آن لائن  بدھ 23 دسمبر 2015
ووٹنگ کے دوران پی ٹی آئی ارکان کی جانب سے دکھاکرووٹ کاسٹ کرنے پراپوزیشن ارکان سراپااحتجا ج بن گئے:فوٹو : فائل

ووٹنگ کے دوران پی ٹی آئی ارکان کی جانب سے دکھاکرووٹ کاسٹ کرنے پراپوزیشن ارکان سراپااحتجا ج بن گئے:فوٹو : فائل

پشاور: تحریک انصاف کی ڈاکٹرمہرتاج روغانی کوخیبرپختونخوااسمبلی کی پہلی خاتون ڈپٹی اسپیکر منتخب کرلیاگیا۔

اس نشست کیلیے تحریک انصاف کی مہرتاج روغانی اور(ن) لیگ کے ارباب اکبرحیات کے درمیان مقابلہ ہوا۔ پی ٹی آئی کی امیدوار77ووٹ لیکرکامیاب قرارپائیں جبکہ ان کے مخالف (ن) لیگ کے امیدوار ارباب اکبرحیات کو37 ووٹ ملے۔ووٹوںکی گنتی کے بعدمہر تاج روغانی نے اپنے عہدے کاحلف بھی اٹھالیا۔

ووٹنگ کے دوران پی ٹی آئی ارکان کی جانب سے دکھاکرووٹ کاسٹ کرنے پراپوزیشن ارکان سراپااحتجا ج بن گئے اورشدید نعرے بازی کی جس کے باعث پولنگ روکناپڑی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔