ملتان میں ایک گھرسے میاں بیوی اور4 بچوں کی لاشیں برآمد

ویب ڈیسک  بدھ 23 دسمبر 2015
اموات زہریلی چیز کھانے کی وجہ سے ہوئیں،پولیس:فوٹو:فائل

اموات زہریلی چیز کھانے کی وجہ سے ہوئیں،پولیس:فوٹو:فائل

ملتان: شریف پورہ میں ایک گھر سے میاں بیوی اور ان کے 4 بچوں کی لاشیں برآمد کی گئیں ہیں۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق ملتان کے علاقے شریف پورہ میں پولیس نے ایک گھرسے 6 افراد کی لاشیں برآمد کی ہیں۔ جن میں ایک مرد ، عورت اور 4 بچے شامل ہیں۔ اہل علاقہ نے لاشوں کی شناخت محمد اشفاق، اس کی بیوی نسیم مائی، بیٹے 14 سالہ عنصر، بیٹی 3 سالہ فاطمہ، 5 سالہ علیزا اور6 سالہ علیشا کے نام سے ہوئی ہے۔

ایس ایچ او افضل قریشی کا کہنا ہے کہ گھرکا سربراہ محمد اشفاق محنت مزدوری کرتا تھا، اشفاق کی لاش پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی ہے، جس سے ایسا لگتا ہے کہ اشفاق نے پہلے اپنی بیوی اور بچوں کو زہریلا کھانا کھلایا اور پھر خود بھی اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ تاہم واقعہ قتل ہے یا خود کشی اس کی دونوں پہلووں پرتفتیش کی جارہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔