- آئی سی سی رینکنگ؛ بابراعظم کو دھچکا، شاہین کی 3 درجہ ترقی
- عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ
- سویلین کا ٹرائل؛ لارجر بینچ کیلیے معاملہ پھر پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کو بھیج دیا گیا
- رائیونڈ؛ سفاک ملزمان کا تین سالہ بچے پر بہیمانہ تشدد، چھری کے وار سے شدید زخمی
- پنجاب؛ بےگھر لوگوں کی ہاؤسنگ اسکیم کیلیے سرکاری زمین کی نشاندہی کرلی گئی
- انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پی ایچ ایف کے دونوں دھڑوں سے رابطہ کرلیا
- بلوچ لاپتہ افراد کیس؛ پتہ چلتا ہے وزیراعظم کے بیان کی کوئی حیثیت نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ
- چوتھا ٹی20؛ رضوان کی پلئینگ الیون میں شرکت مشکوک
- ایرانی صدر کا دورہ اور علاقائی تعاون کی اہمیت
- آئی ایم ایف قسط پیر تک مل جائیگی، جون تک زرمبادلہ ذخائر 10 ارب ڈالر ہوجائینگے، وزیر خزانہ
- حکومت رواں مالی سال کے قرض اہداف حاصل کرنے میں ناکام
- وزیراعظم کی وزیراعلیٰ سندھ کو صوبے کے مالی مسائل حل کرنے کی یقین دہانی
- شیخ رشید کے بلو رانی والے الفاظ ایف آئی آر میں کہاں ہیں؟ اسلام آباد ہائیکورٹ
- بورڈ کا قابلِ ستائش اقدام؛ بےسہارا و یتیم بچوں کو میچ دیکھانے کی دعوت
- امریکا نے بھارت میں انسانی حقوق کی پامالیوں کو شرمناک قرار دیدیا
- پاکستان کی مکئی کی برآمدات میں غیر معمولی اضافہ
- ایلیٹ فورس کا ہیڈ کانسٹیبل گرفتار، پونے دو کلو چرس برآمد
- لیجنڈز کرکٹ لیگ فکسنگ اسکینڈل کی زد میں آگئی
- انجرڈ رضوان قومی ٹیم کے پریکٹس سیشن میں شامل نہ ہوسکے
- آئی پی ایل، چھوٹی باؤنڈریز نے ریکارڈز کا انبار لگا دیئے
واٹس ایپ کا ویڈیو کالنگ فیچر متعارف ہونے سے پہلے ہی بلاگر نے لیک کردیا
نیویارک: واٹس ایپ اپنے صارفین کے لیے مسلسل اپنے فیچر کو جدید تقاضوں سے اہم آہنگ کر رہا ہے اور انہیں ایسی سہولتیں فراہم کر رہا ہے جس کے لیے صارفین کو سوشل میڈیا کی دوسری ویب سائٹس پر جانا پڑتا تھا اور اسی کوشش میں اب واٹس ایپ وڈیو کالنگ کا نیا فیچر متعارف کرانے جا رہا ہے لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ ابھی واٹس ایپ نے خود اس کا اعلان نہیں کیا البتہ ایک بلاگر نے اس کو پہلے ہی لیک کر کے صارفین کو حیران کردیا ہے۔
جرمن بلاگر کی جانب سے جاری کردہ اسکرین شاٹس میں ویڈیو کالنگ کے مناظر دیکھے جاسکتے ہیں جس میں اس بلاگر کا دعویٰ ہے کہ واٹس ایپ کی ویڈیو کالنگ سروس جلد صارفین کے سامنے ہوگی، اگر بلاگر کی ویڈیو سچ ہے تو پھر اب واٹس ایپ بھی اسکائپ اور ایپلز فیس ٹائم سروس کی طرح ویڈیو کالنگ کی سروس دینے والی کمپنی بن جائے گی۔ بلاگر کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک کالر واٹس ایپ سے ویڈیو کالنگ کر رہا ہے جب کہ آپ کی اپنی ویڈیو چھوٹی پری ویو ونڈو میں نظرآرہی ہے۔ ایپل کی فیس ٹائم سروس کی طرح اس میں صارف اپنے کیمرے کا ویو تبدیل کر سکے گا۔
بلاگر کے مطابق واٹس ایپ کی ویڈیو کالنگ کو وائی فائی اور 4 جی ڈیٹا پر استعمال کیا جا سکتا ہے جب کہ اسکرین شاٹس واٹس ایپ کے کے نئے ورژن 2.12.16.2 سے لیے گئے ہیں جسے ابھی واٹس ایپ نے ریلیز نہیں کیا۔
اس سے قبل حال ہی میں واٹس ایپ اسٹار میسجنگ متعارف کرا چکی ہے جس میں صارف میسج کے ذریعے ویب لنک بھیج یا پھر موصول کرسکتا ہے اور اس دوران اس پری ویو ویڈیولنک بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔