دہشت گردی کے واقعات میں کمی کا کریڈٹ سیکیورٹی فورسز کو جاتا ہے، پرویز رشید

ویب ڈیسک  بدھ 23 دسمبر 2015

اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات سینیٹر پرویز رشید کا کہنا ہے کہ ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں کمی آئی ہے جس کا کریڈیٹ سیکیورٹی فورسز کا جاتا ہے جب کہ دنیا ہمیں دہشت گردی کے خلاف امید کی نظر سے دیکھ رہی ہے۔

اسلام آباد میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کے دوسرے کمیونی کیشن کورس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات پرویزرشید نے کہا کہ ہمیں انتہا پسندانہ نظریات اورسوچ کوختم کرنا ہے اور رواداری اوربرداشت کی خوبیوں والا معاشرہ قائم کرکے دہشت گردی کوشکست دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں کمی آئی ہے جس کا کریڈیٹ سیکیورٹی فورسز کو جاتا ہے۔

پرویز رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان کی دہشت گردی کےخلاف جنگ انسانیت کےتحفظ کی جنگ ہے اور دنیا میں دہشت گردی کے خلاف امید کی نظر سے دیکھ رہی ہے جب کہ ہمیں بندوق کے ساتھ ساتھ ہم نے قلم سے بھی جنگ لڑنی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔