اکبر بگٹی کی قبر کشائی کیلیے استدعا منظور، ملزموں کی درخواست بریت پر فیصلہ محفوظ

نمائندہ ایکسپریس  جمعرات 24 دسمبر 2015
والد کی قبر کشائی کرکے ڈی این اے کرایا جائے تاکہ تصدیق ہوسکے کہ لاش اکبر بگٹی کی ہی تھی، جمیل بگٹی۔ فوٹو: فائل

والد کی قبر کشائی کرکے ڈی این اے کرایا جائے تاکہ تصدیق ہوسکے کہ لاش اکبر بگٹی کی ہی تھی، جمیل بگٹی۔ فوٹو: فائل

کوئٹہ:  کوئٹہ میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے اکبر بگٹی قتل کیس میں ملزمان آفتاب شیر پاؤ اور شعیب نوشیروانی کی جانب سے دائر درخواست بریت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

بدھ کو سماعت کے دوران جمیل اکبر بگٹی نے اپنے والد کی قبرکشائی، ڈی این اے ٹیسٹ اور گواہان کو طلب کرنے کیلیے درخواستیں دائر کیں جنھیں عدالت نے منظور کر لیا، جمیل بگٹی نے بتایا کہ والد کی تدفین کے وقت انکے خاندان کا کوئی فرد موجود نہیں تھا، قبر کشائی کرکے ڈی این اے کرایا جائے تاکہ تصدیق ہوسکے کہ لاش اکبر بگٹی کی ہی تھی۔ مزید سماعت 30 دسمبر کو ہوگی ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔