بنگلا دیش کا پاکستانی خاتون سفارتکار کو ملک چھوڑنے کا حکم

اے ایف پی  جمعرات 24 دسمبر 2015
بنگلادیش نے پاکستانی ہائی کمیشن میں تعینات فارینہ ارشد پر شدت پسندوں سے روابط اور فنڈنگ کا الزام لگایا گیا۔

بنگلادیش نے پاکستانی ہائی کمیشن میں تعینات فارینہ ارشد پر شدت پسندوں سے روابط اور فنڈنگ کا الزام لگایا گیا۔

ڈھاکا:  بنگلا دیش نے ڈھاکا میں تعینات پاکستانی خاتون سفارتکار پر شدت پسندوں سے تعلق کا الزام لگاتے ہوئے انھیں ملک چھوڑنے کا حکم دیدیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلا دیش کی وزارت خارجہ کے ایک اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ڈھاکا میں پاکستانی ہائی کمیشن میں تعینات خاتون سیکنڈ سیکریٹری فارینہ ارشد کو شدت پسندوں کو مالی امداد فراہم کرنے کے الزامات پر 2 روز قبل ملک چھوڑنے کا کہا گیا تھا جس پر حکومت پاکستان نے انھیں بدھ کے روز واپس بلا لیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔