جاؤں میں سج دھج کے اپنوں کی خوشی میں

موسیٰ رضا  اتوار 27 دسمبر 2015
ہر دور میں نت نئے رواج ابھارتے اور ملبوسات کی صنعت پر اپنی چھاپ چھوڑتے ہیں۔:ماڈل : ایمان /  فوٹو : ایکسپریس

ہر دور میں نت نئے رواج ابھارتے اور ملبوسات کی صنعت پر اپنی چھاپ چھوڑتے ہیں۔:ماڈل : ایمان / فوٹو : ایکسپریس

ملن رُت کی بہار جہاں دلوں کو ملاتی ہے وہیں یہ مسرت آمیز پل سجنے سنورنے کو بھی ایک راہ دیتے ہیں۔ کیوں نہ ہو خوشی کا اظہار سج دھج سے ہی تو جھلکتا ہے۔

دمکتے ملبوس سے بناؤ سنگھار تک ہر ادا من میں کھلتے خوشی کے کنول کی خبر دیتے ہیں۔ مختلف رنگوں کی قوس قزح سے سجے ملبوسات نے خواتین کے لیے انتخاب کی وسیع راہ دی ہے۔ جب ذکر ہو کسی اپنے کی شادی کا یا کسی خاص موقع کا، تو پھر کپڑوں کے انتخاب کے لیے اور ابھی زیادہ اہتمام کرنا پڑتا ہے۔

ہر دور میں نت نئے رواج ابھارتے اور ملبوسات کی صنعت پر اپنی چھاپ چھوڑتے ہیں۔ زیرنظر ملبوسات میں قدیم و جدید اور گلیمر کا حسین امتزاج دیکھا جا سکتا ہے۔ ہماری ماڈل نے کچھ اسی طرح کے ملبوسات زیب تن کیے ہیں، جو مشرقیت کو جلا دیتے ہیں۔ لباس کی مناسبت سے زیورات کا انتخاب اور بالوں کا سنگھار اس رواج کو اور بھی نمایاں کر رہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔