پہلے برطانوی خلاباز نے خلا سے زمین پر رانگ نمبر ڈائل کردیا

ویب ڈیسک  جمعـء 25 دسمبر 2015
خلا باز نے کرسمس کے موقع پر اپنی فیملی سے بات کرنا چاہی تو نمبر غلط ڈائل ہوا جس پر انہوں نے معذرت بھی کی،
فوٹو بی بی سی

خلا باز نے کرسمس کے موقع پر اپنی فیملی سے بات کرنا چاہی تو نمبر غلط ڈائل ہوا جس پر انہوں نے معذرت بھی کی، فوٹو بی بی سی

لندن: بعض اوقات انسان ایک جیسے نام سے دھوکا کھا کر یا پھر جلدی میں رانگ نمبر ڈائل کردیتا ہے اور کبھی کبھارتو اس کے نتائج بھی اچھے نہیں نکلتے لیکن کرسمس کے موقع پر زمین پر اپنے فیملی سے بات کرنے کے لیے خلابازنے رانگ نمبر ملا دیا جس پر بعد اسے معافی بھی مانگنی پڑی۔

خلا میں اپنے ملک کے پہلے خلا باز کی حیثیت سے پہلا خلائی سفر کرنے والے برطانوی خلا باز ٹم پیک نے کرسمس کے موقع پر اپنی فیملی سے بات کرنے کی کوشش کی اور اپنے گھر کا نمبر ملایا اور پوچھا کہ کیا یہ سیارہ زمین ہے لیکن اس وقت ان کی حیرت کی انتہا نہ رہی جب فون پر ان کا گھر کا کوئی فرد نہیں بلکہ کوئی اور ہی خاتون جواب دے رہی تھی۔ ٹم پیک نے بدحواسی میں رانگ نمبر ڈائل کردیا تھا جس پر بعد میں وہ شرمندہ بھی ہوئے اور اپنی فیملی سے بات بھی نہ کرسکے۔

ٹم پیک نے بعد میں ٹویٹر پر خاتون سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ ان کا مقصد کوئی مذاق کرنا نہ تھا بلکہ غلطی سے ان کا نمبر ڈائل کردیا جب کہ بعد میں انہوں نے ایک اور ٹویٹ میں لوگوں کو ہیپی کرسمس بھی کہا اور اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ ٹم پیک پہلے برطانوی خلا باز کی حیثیت سے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر 15 دسمبر کو پہنچے اور وہ وہاں 6 ماہ قیام کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔