- سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ
- امریکی یونیورسٹیز میں اسرائیل کیخلاف ہزاروں طلبہ کا مظاہرہ، درجنوں گرفتار
- نکاح نامے میں کوئی ابہام یا شک ہوا تو اس فائدہ بیوی کو دیا جائےگا، سپریم کورٹ
- نند کو تحفہ دینے کا سوچنے پر ناراض بیوی نے شوہر کو قتل کردیا
- نیب کا قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کا نوٹس
- رضوان کی انجری سے متعلق بڑی خبر سامنے آگئی
- بولتے حروف
- بغیر اجازت دوسری شادی؛ تین ماہ قید کی سزا معطل کرنے کا حکم
- شیر افضل کے بجائے حامد رضا چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نامزد
- بیوی سے پریشان ہو کر خودکشی کا ڈرامہ کرنے والا شوہر زیر حراست
- 'امن کی سرحد' کو 'خوشحالی کی سرحد' میں تبدیل کریں گے، پاک ایران مشترکہ اعلامیہ
- وزیراعظم کا کراچی کے لیے 150 بسیں دینے کا اعلان
- آئی سی سی رینکنگ؛ بابراعظم کو دھچکا، شاہین کی 3 درجہ ترقی
- عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ
- سویلین کا ٹرائل؛ لارجر بینچ کیلیے معاملہ پھر پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کو بھیج دیا گیا
- رائیونڈ؛ سفاک ملزمان کا تین سالہ بچے پر بہیمانہ تشدد، چھری کے وار سے شدید زخمی
- پنجاب؛ بےگھر لوگوں کی ہاؤسنگ اسکیم کیلیے سرکاری زمین کی نشاندہی کرلی گئی
- انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پی ایچ ایف کے دونوں دھڑوں سے رابطہ کرلیا
- بلوچ لاپتا افراد کیس؛ معلوم ہوا وزیراعظم کے بیان کی کوئی حیثیت نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ
- چوتھا ٹی20؛ رضوان کی پلئینگ الیون میں شرکت مشکوک
امریکا میں بارش اور طوفانی بگولوں سے 14 افراد ہلاک، متعدد زخمی
نیویارک: امریکا کی شمال مشرقی و مغربی ریاستوں میں ہونے والی بارشوں اور طوفان نے شدید تباہی مچادی ہے جس کے نتیجے میں اب تک 14 افراد ہلاک اور متعدد زخمی جب کہ کئی مکانات بھی تباہ اور مواصلاتی نظام درہم برہم ہوگیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کی شمال مشرقی اور مغربی ریاستوں میں ہونے والی شدید بارشوں، طوفان اور طوفانی بگولوں نے تباہی مچادی جس کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوچکے ہیں جب کہ طوفان کے باعث علاقے میں کئی گھر اور سڑکوں سمیت تمام مواصلاتی نظام مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ حکام کے مطابق طوفان کے نتیجے میں شمال مشرقی ریاست میں ایک چھوٹے ایئرپورٹ پر کئی جہاز تباہ ور متعدد افراد زخمی ہو گئے، بیٹن کاؤنٹی میں بھی طوفان کی تباہ کاری سے 3 افراد ہلاک جب کہ 3 لاپتہ ہیں اور ریسیکو ٹیمیں لاپتہ افراد کو تلاش کر رہی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ طوفان سے کئی گھروں کی چھتیں اڑ گئیں جب کہ طوفانی بگولوں سے شمال مغربی علاقوں میں کم از کم 20 گھر مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔امریکی حکام کے مطابق طوفان سے متاثرہ علاقوں میں بڑے پیمانے پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں جب کہ ماہرین موسمیات نے طوفان کو انتہائی خطرناک قراردے دیا ہے۔
واضح رہے کہ اس شدت کے طوفانی بگولوں نے 2014 میں بھی ٹیکساس اور الباما میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔