فیصل آباد میں ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک  ہفتہ 26 دسمبر 2015
جاں بحق ہونے والوں میں 2 خواتین اور 3 مرد شامل ہیں۔ فوٹو: فائل

جاں بحق ہونے والوں میں 2 خواتین اور 3 مرد شامل ہیں۔ فوٹو: فائل

فیصل آباد: ڈپٹی والا انٹر چینج کے قریب کار اور بس میں تصادم کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فیصل آباد میں سرگودھا روڈ پر ڈپٹی والا انٹر چینج کے قریب ایک کار کھڑی تھی کہ پیچھے سے آتی تیز رفتار بس نے اسے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں کار میں سوار 2 خواتین سمیت 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا اور سب فیصل آباد کے رہائشی تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔