جہاں ہاروہاں دھاندلی اورجہاں جیت وہاں شفافیت کا شورمچانا درست نہیں، راناثنااللہ

ویب ڈیسک  ہفتہ 26 دسمبر 2015
کراچی میں جمہوریت اورآئین کی عمل داری یقینی بنائی جا رہی ہے، رانا ثنا اللہ فوٹو: فائل

کراچی میں جمہوریت اورآئین کی عمل داری یقینی بنائی جا رہی ہے، رانا ثنا اللہ فوٹو: فائل

فیصل آباد: وزیر قانون پنجاب راناثنااللہ کہتے ہیں کہ جہاں ہاروہاں دھاندلی اورجہاں جیت وہاں شفافیت کا شور مچانا درست نہیں۔

فیصل آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیرقانون پنجاب نے کہا کہ جہانگیرترین نے لودھراں میں اچھی مہم چلائی، وہ تحریک انصاف کو لودھراں میں کامیابی پرمبارکباد دیتے ہیں، جہاں مسلم لیگ (ن) کی پوزیشن اچھی تھی وہ جیت گئی، جہاں پی ٹی آئی بہتر تھی کامیاب ہوگئی، جہاں ہار وہاں دھاندلی اور جہاں جیت وہاں شفافیت کا شور مچانا درست نہیں۔

سندھ میں رینجرز کے اختیارات سے متعلق رانا ثنا اللہ نے کہا کہ کراچی میں جمہوریت اورآئین کی عمل داری یقینی بنائی جا رہی ہے، سندھ آپریشن کے متنازعہ معاملات کافی حد تک حل کر لئے گئے ہیں.

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔