دنیا کا سب سے موٹا شخص دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا

ویب ڈیسک  ہفتہ 26 دسمبر 2015
آندرے مورینو کا وزن تقریباً 450 کلو گرام تھا۔ فوٹو: ای پی اے

آندرے مورینو کا وزن تقریباً 450 کلو گرام تھا۔ فوٹو: ای پی اے

میکسیکو سٹی: میکسیکو سے تعلق رکھنے والا دنیا کا سب سے موٹا شخص دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گیا۔

میکسیکو کا رہائشی 38 سالہ آندرے مورینو اپنے طبی معائنے کے لئے اسپتال جا رہا تھا کہ راستے میں ہی دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گیا۔ آندرے مورینو نے 2 ماہ قبل ہی اپنے معدے کا آپریشن کرانے کے لئے 100 کلو وزن کم کیا تھا جب کہ آپریشن سے قبل مورینو کا وزن تقریباً 450 کلو گرام تھا۔

پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹانو رونالڈو نے بھی چند روز قبل اپنے دسخط والی شرٹس مورینو کو تحفے میں پیش کی تھی جس کا مقصد آندرے مورینو کو اپنا وزن کم کرنے کی ترغیب دینا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔