شکارپور پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 4 مبینہ دہشت گرد گرفتار

ویب ڈیسک  ہفتہ 26 دسمبر 2015
رواں برس مارچ میں درگاہ حاجن شاہ میں بم دھماکے میں 5 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے ۔ فوٹو: فائل

رواں برس مارچ میں درگاہ حاجن شاہ میں بم دھماکے میں 5 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے ۔ فوٹو: فائل

شکارپور: پولیس نے شہر  کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور بارود برآمد کرلیا ہے.

ایکسپریس نیوز کے مطابق شکار پور میں پولیس نے مصدقہ اطلاعات کی روشنی میں مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 4  دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور 100 کلو گرام سے زائد بارودی مواد برآمد کرلیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان شہر بھر میں  دہشت گردی کی مختلف کارروائیوں میں ملوث ہیں، حراست میں لئے گئے دہشت گردوں میں سے ایک حاجن شاہ مزار پر بم دھماکے میں بھی ملوث تھا۔ دہشت گردوں کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام منتقل کردیا گیا ہے اور ان کے ساتھیوں کی تلاش میں شہر میں چھاپے مارے جارہے ہیں ۔

واضح رہے کہ رواں برس مارچ میں درگاہ حاجن شاہ میں بم دھماکے میں 5 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے ۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔