مودی کا دورہ پاکستان کے لیے اچھا ثابت نہیں ہو گا، ماہرین فلکیات

آن لائن  اتوار 27 دسمبر 2015
 بھارتی وزیراعظم کے اس اچانک دورے سے پاکستان کو الٹا نقصان اٹھانا پڑے گا،ماہر فلکیات: فوٹو؛فائل

بھارتی وزیراعظم کے اس اچانک دورے سے پاکستان کو الٹا نقصان اٹھانا پڑے گا،ماہر فلکیات: فوٹو؛فائل

 اسلام آباد: پاکستانی ماہرین فلکیات نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ پاکستان کو خطرناک قرار دے دیا ہے۔

پاکستانی ماہر فلکیات نے کہا ہے کہ مودی کا دورہ پاکستان کیلیے اچھا ثابت نہیں ہوگا، بھارتی وزیراعظم کے اس اچانک دورے سے پاکستان کو الٹا نقصان اٹھانا پڑے گا اور پاک بھارت کرکٹ سیریز بھی ہوتی نظر نہیں آ رہی۔

ماہرین فلکیات کے مطابق مودی کے ستارے گردش میں ہیں، مریخ اور عطارد کا ملنا ان کے اچانک پاکستان آمد کا سبب بنا، ان کی آمد پاکستان کیلیے مستقبل میں اچھی ثابت نہیں ہوگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔