پشاورمیں پولیس کے سرچ آپریشن کے دوران 20 افراد گرفتار

ویب ڈیسک  اتوار 27 دسمبر 2015
گرفتارکیے گئے افراد کو نامعلوم جگہ پرمنتقل کردیا گیا ہے جہاں ان سے تحقیقات جاری ہے،پولیس:فوٹو:فائل

گرفتارکیے گئے افراد کو نامعلوم جگہ پرمنتقل کردیا گیا ہے جہاں ان سے تحقیقات جاری ہے،پولیس:فوٹو:فائل

پشاور: پشتہ خرہ میں پولیس  نے سرچ آپریشن کے دوران 20 افراد گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق پشاورکے علاقے پشتہ خرہ میں پولیس کی جانب سے سرچ آپریشن کیا گیا،آپریشن کے دوران 3 افغان باشندوں سمیت 20 افراد کوحراست میں لیاگیا۔ گرفتارافراد سے مختلف اقسام کا اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے جس میں 4 پستول، ایک شارٹ مشین گن اورسیکڑوں کارتوس شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار کیے گئے افراد کو نامعلوم جگہ پرمنتقل کردیا گیا ہے جہاں ان سے تحقیقات جاری ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔