خیبرپختونخوا میں وزیراعظم نوازشریف کے لئے بھی راستے بند نہیں ہوں گے،عمران خان

ویب ڈیسک  اتوار 27 دسمبر 2015
ماضی میں لیڈرمنتخب کرنےمیں غلطیاں ہوئیں،عمران خان:فوٹو:فائل

ماضی میں لیڈرمنتخب کرنےمیں غلطیاں ہوئیں،عمران خان:فوٹو:فائل

 کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ ان کی جماعت نے خیبر پختونکوا میں وی آئی پی کلچر ختم کردیا ہے اب اگر وزیراعظم نواز شریف بھی آئیں گے تو ان کے لئے بھی راستے بند نہیں ہوں گے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی میں روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ انہیں بھی دہشت گردوں کے حملے کا خطرہ لاحق ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہم شہریوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیں، وی آئی پی کلچرل اب ختم ہوناچاہئے، قوم وی آئی پی کلچرسے جان چھڑانا چاہتی ہے۔ تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا میں نے وی آئی پی کلچرختم کردیا ہے، اب وزیراعظم بھی آئیں گے تو ان کے لئے بھی راستے بند نہیں ہوں گے۔

پی ٹی آئی چئیرمین نے کہا کہ ماضی میں انٹرا پارٹی انتخابات کے دوران ہم سے غلطیاں ہوئیں،  ہم نے اپنی غلطیوں سے سیکھا ہے، اب پارٹی الیکشن میں انہیں نہیں دہرایا جائے گا اور کارکن اپنے قائدین کو خود منتخب کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔