کراچی میں رینجرزکی کارروائی، 6 دہشت گردگرفتار

ویب ڈیسک  اتوار 27 دسمبر 2015
گرفتار کئے گئے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور دستہ بم برآمد ہوئے ہیں ز:فوٹو: فائل

گرفتار کئے گئے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور دستہ بم برآمد ہوئے ہیں ز:فوٹو: فائل

 کراچی: رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران 6 دہشت گردوں کو گرفتارکرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ترجمان سندھ رینجرزکی جانب سے جاری بیان کے مطابق رینجرزاہلکاروں نے ناظم آباد ،اورنگی ٹاؤن اورلانڈھی کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پرچھاپے مارکر6 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

رینجرز کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے گئے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم برآمد ہوئے ہیں اور ان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔