پریتی زنٹا نے بالی ووڈ میں واپسی کا منصوبہ بنالیا

شوبز ڈیسک  پير 28 دسمبر 2015
پرینی زنٹا نے کیمرے کا سامنا کرنے کے لیے تیاری شروع کردی، واپسی کا اعلان جلد کریں گی. فوٹو: ایکسپریس

پرینی زنٹا نے کیمرے کا سامنا کرنے کے لیے تیاری شروع کردی، واپسی کا اعلان جلد کریں گی. فوٹو: ایکسپریس

ممبئی: پریتی زنٹانے بالی ووڈ میں واپسی کے لیے منصوبہ بنا لیا ہے اور اس کے لیے انھوں نے باقاعدہ تیاری بھی شروع کر دی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پریتی زنٹا جنہوںنے آخری بار فلم ’’ہیپی اینڈنگ ‘‘میں کام کیا تھا ایک مرتبہ پھر بالی ووڈ میں واپسی کے لیے تیار ہیں اور انھوں نے ایک فلم کے اسکرپٹ پر غورشروع کر دیا ہے تاکہ کیمرہ کا پھر سے سامنا کرنے سے پہلے خود کو تیار کر سکیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پریتی زنٹا جلد ہی بالی وود میں واپسی کا بھی اعلان کردیں گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔