پریانکا چوپڑا سنی لیون کی پرکشش شخصیت سے متاثرہوگئیں

شوبز ڈیسک  پير 28 دسمبر 2015
پریانکا چوپڑا خود بے انتہا پر کشش شخصیت کی مالک ہیں، سنی لیون۔ فوٹو: فائل

پریانکا چوپڑا خود بے انتہا پر کشش شخصیت کی مالک ہیں، سنی لیون۔ فوٹو: فائل

ممبئی:  بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے سنی لیون کا پرکشش شخصیت کی مالک قرار دیدیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پریانکا چوپڑا جو ان دنوں فلم ’’جئے گنگا جل‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ سنی لیون بے حد پر کشش ہیں۔ میڈیارپورٹس کے مطابق چند روز قبل پریانکا چوپڑانے سنی لیون کے ساتھ تصاویر بنوانے سے انکار کر دیا گیا تھا۔ اس سلسلہ میں اداکارہ کا کہنا ہے کہ سنی لیون کا حسن بے مثال ہے اوراس وجہ سے انھوں نے ان کے ساتھ تصاویر بنوانے سے انکار کیا تھا کہ وہ ان کے ساتھ کم حسین دکھائی دیں گی۔ دوسری جانب سنی لیون نے کاکہنا ہے کہ پریانکا چوپڑا خود بے انتہا پر کشش شخصیت کی مالک ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔