ماضی میں ڈوپنگ کا شکار ہونے والے پاکستانی پلیئرز کا احوال

اے ایف پی  پير 28 دسمبر 2015
شعیب اختر، محمد آصف، رضا حسن اور عبدالرحمان بھی ڈوپنگ کا شکار ہوئے۔ فوٹو: فائل

شعیب اختر، محمد آصف، رضا حسن اور عبدالرحمان بھی ڈوپنگ کا شکار ہوئے۔ فوٹو: فائل

دبئی: آئی سی سی کی جانب سے ڈوپ ٹیسٹ میں ناکامی پر پاکستانی لیگ اسپنر یاسرشاہ کومعطل کردیاگیا ہے، اس سے قبل بھی کئی قومی کرکٹرز اس پابندی کا شکار ہوچکے ہیں۔

یکم نومبر2006 کو فاسٹ بولر شعیب اختر اور محمد آصف کو ممنوعہ ادویات استعمال کرنے کا الزام ثابت ہوجانے پر بالترتیب دو اور ایک برس پابندی کی سزا دی گئی تھی، تاہم دونوں کو ٹربیونل نے اس سزا سے بری کردیا تھا، کیونکہ ان کے یہ ڈوپ ٹیسٹ ایونٹ سے باہر ہوئے تھے، 2 اکتوبر 2012 کو لیفٹ آرم اسپنر عبدالرحمان کو انگلش بورڈ نے اپنے اینٹی ڈوپنگ قواعد کے تحت 12 ہفتے پابندی کی سزا دی تھی، 7 مئی 2014 کو کاشف صدیق کو اینٹی ڈوپنگ قواعد کی خلاف ورزی پر 2 برس پابندی کی سزا دی گئی، 25 مئی 2015 کو پاکستانی اسپنر رضا حسن کو نیشنل ایونٹ کے دوران ڈوپ ٹیسٹ میں ناکام پائے جانے پر 2 برس کیلیے کھیل سے دور کردیاگیا اور اب 27 دسمبر 2015 کو آئی سی سی نے یاسر کو اینٹی ڈوپنگ قواعد سے انحراف کرنے پر عبوری طور پر معطل کیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔