- اسمگلنگ کا قلع قمع کرکے خطے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
- پاکستان میں دراندازی کیلیے طالبان نے مکمل مدد فراہم کی، گرفتار افغان دہشتگرد کا انکشاف
- سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا
- موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
- کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
- اوگرا کی تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید
- منہدم نسلہ ٹاور کے پلاٹ کو نیلام کر کے متاثرہ رہائشیوں کو پیسے دینے کا حکم
- مہنگائی کے باعث لوگ اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں، پشاور ہائیکورٹ
- کیا عماد، عامر اور فخر کو آج موقع ملے گا؟
- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
- قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا پانے والے 2 ملزمان بری کردیے گئے
- سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا
- مرغی کی قیمت میں کمی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر خوراک پنجاب
- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ بننے کیلئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں، مریم نواز
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
پاکستان کے دورے کے بعد شیو سینا نے بھی نریندر مودی سے آنکھیں پھیر لیں
ممبئی: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ پاکستان کے حوالے سے جہاں بھارت میں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے انھیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے تو وہیں بھارتیہ جنتا پارٹی کی سب سے اہم اتحادی جماعت شیو سینا نے بھی مودی کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شیو سینا کی جانب سے نریندر مودی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ بات ذہن نشین ہونی چاہیئے کہ جن جن سیاستدانوں نے بھی پاکستان کا دورہ کیا ان کا کیرئیر جلد ختم ہو گیا۔ ایل کے ایڈوانی اور اٹل بہاری واجپائی کا سیاسی کیرئیر بھی ایسے ہی ختم ہوا لیکن ہم امید کرتے ہیں کہ نریندر مودی، واجپائی کی طرح کا سفر نہیں کریں گے۔
اس سے قبل شیو سینا نے پاکستان کا دورہ کرنے پر وزیراعظم نریندر مودی سے قوم سے معافی مانگنے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔ شیو سینا کے رہنماؤں کی جانب سے کہا گیا کہ الیکشن مہم کے دوران تو نریندر مودی پاکستان کے خلاف سخت الفاظ کرتے تھے لیکن اب پاکستان کے دورے کر رہے ہیں، ان کا دوہرا معیار انتہائی افسوسناک ہے۔
کانگریس کے ترجمان منیش تیواڑی نے بھی مودی کے دورہ پاکستان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مودی کا دورہ پاکستان ایسے ہی نہیں تھا، لگتا ہے کہ مودی کو ’نوبل امن انعام کے مچھرنے کاٹ لیاہے‘۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔