وزیراعظم نوازشریف نے نواسی کی شادی پرمودی کا دیا ہوا کلا پہن رکھا تھا،بھارتی میڈیا

ویب ڈیسک  پير 28 دسمبر 2015
وزیراعظم نوازشریف نے نواسی کی شادی پر بھارتی ہم منصب کا دیا ہوا کلا پہنا، بھارتی میڈیا    فوٹو فائل

وزیراعظم نوازشریف نے نواسی کی شادی پر بھارتی ہم منصب کا دیا ہوا کلا پہنا، بھارتی میڈیا فوٹو فائل

یوں تو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا دورہ لاہور اچانک تھا لیکن انہوں نے پھر بھی جاتے جاتے نواز شریف کو ایک گلابی رنگ کا کلا تحفے کے طور پر دیا اور نواز شریف نے بھی اسے نواسی کی شادی والے دن پہن کر بھارت سے دوستی کے خواہش میں اخلاص کا ثبوت دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق  وزیر اعظم نریندر مودی نے 25 دسمبر کو اچانک لاہور پہنچ کر پوری دنیا کو حیران کردیا تھا تو وہیں انہوں نے جاتے جاتے نواز شریف کو گلابی رنگ کا راجستھانی کلا بھی تحفے میں دیا جسے وزیراعظم نوازشریف نے اپنی نواسی کی شادی میں پہن کر ایک بار پھر بھارت کے ساتھ امن  اور دوستی کی خواہشات کا اظہار کیا۔

حکمران جماعت مسلم لیگ(ن) کے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے بھارتی وزیر اعظم کا دیا ہوا تحفہ پہن کر پڑوسی کے ساتھ اپنے تعلقات میں اخلاص کا ثبوت دیا۔

واضح رہے کہ بھارتی وزیراعظم 25 دسمبرکواچانک نواز شریف کی سالگرہ کی مبارک باد دینے لاہور پہنچے تھے جسے عالمی میڈیا نے ایک بڑا اہم اقدام قرار دیا تھا جب کہ مبصرین کا کہنا تھا کہ اس ملاقات کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات پر جمی برف پگھلنا شروع ہوگئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔