- حماس نے غزہ میں قید اسرائیلی یرغمالی کی نئی ویڈیو جاری کردی
- جامعہ کراچی میں قائم یونیسکو چیئرکے ڈائریکٹر ڈاکٹراقبال چوہدری سبکدوش
- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ مسترد کردی
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
وزیراعظم نوازشریف نے نواسی کی شادی پرمودی کا دیا ہوا کلا پہن رکھا تھا،بھارتی میڈیا
یوں تو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا دورہ لاہور اچانک تھا لیکن انہوں نے پھر بھی جاتے جاتے نواز شریف کو ایک گلابی رنگ کا کلا تحفے کے طور پر دیا اور نواز شریف نے بھی اسے نواسی کی شادی والے دن پہن کر بھارت سے دوستی کے خواہش میں اخلاص کا ثبوت دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی نے 25 دسمبر کو اچانک لاہور پہنچ کر پوری دنیا کو حیران کردیا تھا تو وہیں انہوں نے جاتے جاتے نواز شریف کو گلابی رنگ کا راجستھانی کلا بھی تحفے میں دیا جسے وزیراعظم نوازشریف نے اپنی نواسی کی شادی میں پہن کر ایک بار پھر بھارت کے ساتھ امن اور دوستی کی خواہشات کا اظہار کیا۔
حکمران جماعت مسلم لیگ(ن) کے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے بھارتی وزیر اعظم کا دیا ہوا تحفہ پہن کر پڑوسی کے ساتھ اپنے تعلقات میں اخلاص کا ثبوت دیا۔
واضح رہے کہ بھارتی وزیراعظم 25 دسمبرکواچانک نواز شریف کی سالگرہ کی مبارک باد دینے لاہور پہنچے تھے جسے عالمی میڈیا نے ایک بڑا اہم اقدام قرار دیا تھا جب کہ مبصرین کا کہنا تھا کہ اس ملاقات کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات پر جمی برف پگھلنا شروع ہوگئی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔