سنجے دت کے خط نے سلمان خان کو رُلادیا

ویب ڈیسک  پير 28 دسمبر 2015
سنجے دت نے سلمان خان کی 50 ویں سالگرہ پراپنے ہاتھ سے خط لکھ کر مبارکباد دی۔ فوٹو: فائل

سنجے دت نے سلمان خان کی 50 ویں سالگرہ پراپنے ہاتھ سے خط لکھ کر مبارکباد دی۔ فوٹو: فائل

ممبئی: بالی ووڈ میں سنجو بابا کے نام سے مشہور اداکار سنجے دت نے انڈسٹری کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان کو ان کی 50 ویں سالگرہ پر اپنے ہاتھ سے خط لکھ کر مبارکباد دی جسے پڑھ کر دبنگ خان جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور روپڑے۔

بالی ووڈ اداکار سلمان خان انڈسٹری میں اپنی دوستی کے حوالے سے بھی شہرت رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ کئی نامور اداکاروں کے ساتھ ان کی گہری دوستی ہے جس میں اداکار سنجے دت اور عامر خان شامل ہیں جب کہ دبنگ خان نے گزشتہ روز اپنی 50 ویں سالگرہ منائی جس کے لیے ان کے دوستوں اور مداحوں کی جانب سے تہنیتی پیغامات اور نیک تمناؤں کا سلسلہ جاری ہے تاہم ان کی سالگرہ کےموقع پرجیل میں قید ان کے قریبی دوست سنجے دت کی جانب سے لکھے گئے خط نےسلومیاں کورونے پر مجبور کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پونے کی یارواڈا جیل میں قید اداکار سنجے دت نے اپنے قریبی دوست سلمان خان کو ان کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے ہاتھ سے مبارکباد کا خط لکھا جسے سالگرہ کی تقریب میں سنایا گیا جب کہ دبنگ خان سنجو بابا کے خط کو پڑھتے ہوئے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور روپڑے۔

واضح رہے سنجے دت 1993 میں ممبئی حملوں اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں مئی 2013 سے ساڑھے 3 سال کی قید کاٹ رہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔