- خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کا اختیارات نہ ملنے پراحتجاج کا اعلان
- پشین؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں3 دہشت گرد ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار
- لاپتہ کرنے والوں کا تعین بہت مشکل ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کے تبادلے کی سفارش
- فافن کی ضمنی انتخابات پر رپورٹ،‘ووٹوں کی گنتی بڑی حد تک مناسب طریقہ کار پر تھی’
- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- اسلام آباد ہائیکورٹ کا عدالتی امور میں مداخلت پر ادارہ جاتی ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
- ایرانی صدر کا دورہ کراچی، کل صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
- ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری
- مثبت معاشی اشاریوں کے باوجود اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان
- اقوام متحدہ کے ادارے پر حماس کی مدد کا اسرائیلی الزام جھوٹا نکلا
- نشے میں دھت مسافر نے ایئرہوسٹس پر مکے برسا دیئے؛ ویڈیو وائرل
سنجے دت کے خط نے سلمان خان کو رُلادیا
ممبئی: بالی ووڈ میں سنجو بابا کے نام سے مشہور اداکار سنجے دت نے انڈسٹری کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان کو ان کی 50 ویں سالگرہ پر اپنے ہاتھ سے خط لکھ کر مبارکباد دی جسے پڑھ کر دبنگ خان جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور روپڑے۔
بالی ووڈ اداکار سلمان خان انڈسٹری میں اپنی دوستی کے حوالے سے بھی شہرت رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ کئی نامور اداکاروں کے ساتھ ان کی گہری دوستی ہے جس میں اداکار سنجے دت اور عامر خان شامل ہیں جب کہ دبنگ خان نے گزشتہ روز اپنی 50 ویں سالگرہ منائی جس کے لیے ان کے دوستوں اور مداحوں کی جانب سے تہنیتی پیغامات اور نیک تمناؤں کا سلسلہ جاری ہے تاہم ان کی سالگرہ کےموقع پرجیل میں قید ان کے قریبی دوست سنجے دت کی جانب سے لکھے گئے خط نےسلومیاں کورونے پر مجبور کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پونے کی یارواڈا جیل میں قید اداکار سنجے دت نے اپنے قریبی دوست سلمان خان کو ان کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے ہاتھ سے مبارکباد کا خط لکھا جسے سالگرہ کی تقریب میں سنایا گیا جب کہ دبنگ خان سنجو بابا کے خط کو پڑھتے ہوئے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور روپڑے۔
واضح رہے سنجے دت 1993 میں ممبئی حملوں اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں مئی 2013 سے ساڑھے 3 سال کی قید کاٹ رہے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔