چینی برآمد، گنے کی ادائیگیاں اور زرمبادلہ بینکاری چینل سے لانا لازمی قرار

بزنس رپورٹر  منگل 29 دسمبر 2015
 کوٹے کی منظوری پراندرون 45 روز شپمنٹ مکمل کرنا ہوگی ورنہ 15فیصد ایڈوانس رقم ضبط کر لی جائیگی فوٹو: فائل

کوٹے کی منظوری پراندرون 45 روز شپمنٹ مکمل کرنا ہوگی ورنہ 15فیصد ایڈوانس رقم ضبط کر لی جائیگی فوٹو: فائل

کراچی: اسٹیٹ بینک نے 5لاکھ ٹن چینی کی ایکسپورٹ کیلیے زرمبادلہ کے مجاز ڈیلرز کو درخواستیں جمع کرنے کی اجازت دیدی۔

گزشتہ روزجاری چینی کی ایکسپورٹ کے میکنزم کے تحت افغانستان اور وسط ایشیائی ریاستوں کو زمینی راستے سے برآمد کی صورت میں زرمبادلہ بینکنگ چینل کے ذریعے واپس لانے کی شرط عائد کی گئی ہے، برآمدکیلیے شوگر ملزکیلیے گنے کے آبادگاروں کے گزشتہ سیزن کے واجبات ادا کرنا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے،چینی کی ایکسپورٹ کیلیے کوٹے کی درخواست کے ہمراہ برآمدی کنٹریکٹ، دستی ای فارم یا الیکٹرونک فارم ای کی صورت میں وی بوک سے جاری فارم ای کا پرنٹ فراہم کرنا ہوگا، دستاویزات کے ہمراہ ناقابل منسوخ لیٹر آف کریڈٹ یا ایڈوانس پیمنٹ واؤچر، کریڈیٹ ایڈوائس یا سوئفٹ کوڈ جمع کرانا ہوگا، درخواستوں پرپہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پرغور کریگا، مجاز ڈیلرزکو ایکسپورٹ کی مالیت کا 15فیصدایڈوانس وصولی یقینی بنانا ہوگی، کوٹے کی منظوری پراندرون 45 روز شپمنٹ مکمل کرنا ہوگی ورنہ 15فیصد ایڈوانس رقم ضبط کر لی جائیگی، ڈیلرز ایکسپورٹ کی ہفتہ واررپورٹ بھیجیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔