عامر،سلمان اورآصف پرپابندی کی درخواست،چیئرمین پی سی بی سے جواب طلب

ویب ڈیسک  منگل 29 دسمبر 2015
تینوں کھلاڑی پابندی کے خاتمے کے بعد ڈومیسٹک کرکٹ میں حصہ لے رہے ہیں  فوٹو:فائل

تینوں کھلاڑی پابندی کے خاتمے کے بعد ڈومیسٹک کرکٹ میں حصہ لے رہے ہیں فوٹو:فائل

 اسلام آباد: اسپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں  محمد عامر،سلمان بٹ،محمد آصف کےخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کےجسٹس اطہرمن اللہ نے اسپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کےخلاف درخواست کی سماعت کی، درخواست گزاراورکرکٹ کمنٹیٹر سید احتشام الحق کے وکیل عمرحنیف کچھی ایڈووکیٹ نے اپنے دلائل میں کہاکہ سلمان بٹ، محمد آصف اور محمد عامر نے اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہوکرپاکستان کا نام خراب کیا۔تینوں کھلاڑیوں نے پوری دنیا کے سامنے اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ انہوں نے اپنے اس مکروہ فعل سے  محب وطن پاکستانیوں کے دل دکھائے، اس کے باوجود پی سی بی میں ایک گروہ سزایافتہ کھلاڑیوں کو ٹیم میں واپس لانے کی کوششیں کررہاہے اور اس سلسلے میں محمد عامر تو دورہ نیوزی لینڈ کے لئے قومی ٹیم کے تربیتی کیمپ میں بھی شامل ہیں۔

عدالت عالیہ نے درخواست پر ابتدائی موقف سننے کے بعد چیئر مین پی سی بی شہریار خان اورسلیکشن کمیٹی سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 31 دسمبر تک ملتوی کردی ہے۔

واضح رہے کہ تینوں کھلاڑی پابندی کے خاتمے کے بعد ڈومیسٹک کرکٹ میں حصہ لے رہے ہیں جب کہ محمد عامر کی ٹیم میں شمولیت پر غور بھی کیا جارہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔