- پنجاب میں 52 غیر رجسٹرڈ شیلٹر ہومز موجود، یتیم بچوں کا مستقبل سوالیہ نشان
- مودی کی انتخابی مہم کو دھچکا، ایلون مسک کا دورہ بھارت ملتوی
- بلوچستان کابینہ نے سرکاری سطح پر گندم خریداری کی منظوری دیدی
- ہتھیار کنٹرول کے دعویدارخود کئی ممالک کو ملٹری ٹیکنالوجی فراہمی میں استثنا دے چکے ہیں، پاکستان
- بشریٰ بی بی کا عدالتی حکم پر شفا انٹرنیشنل اسپتال میں طبی معائنہ
- ویمن ون ڈے سیریز؛ پاک ویسٹ انڈیز ٹیموں کا کراچی میں ٹریننگ سیشن
- محکمہ صحت پختونخوا نے بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی اجازت مانگ لی
- پختونخوا؛ طوفانی بارشوں میں 2 بچوں سمیت مزید 3 افراد جاں بحق، تعداد 46 ہوگئی
- امریکا کسی جارحانہ کارروائی میں ملوث نہیں، وزیر خارجہ
- پی آئی اے کا یورپی فلائٹ آپریشن کیلیے پیرس کو حب بنانے کا فیصلہ
- بیرون ملک ملازمت کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ گینگ سرغنہ سمیت 4 ملزمان گرفتار
- پاکستان کےمیزائل پروگرام میں معاونت کا الزام، امریکا نے4 کمپنیوں پرپابندی لگا دی
- جرائم کی شرح میں اضافہ اور اداروں کی کارکردگی؟
- ضمنی انتخابات میں عوام کی سہولت کیلیے مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم
- وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
- پختونخوا؛ صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے پر معطل کیے گئے 15 ڈاکٹرز بحال
- لاہور؛ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے، ایک اہل کار شہید دوسرا زخمی
- پختونخوا؛ مسلسل بارشوں کی وجہ سے کئی اضلاع میں 30 اپریل تک طبی ایمرجنسی نافذ
- پختونخوا؛ سرکاری اسکولوں میں کتب کی عدم فراہمی، تعلیمی سرگرمیاں معطل
- موٹر وے پولیس کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد
ناسا کے مریخی خلائی جہاز نے اپنی پہلی سیلفی زمین پر بھیج دی
کیلیفورنیا: مریخ کی سطح پر اترنے اور چلنے والے مشہور خلائی جہاز ’’کیوروسٹی‘‘ نے اپنی پہلی تفصیلی سیلفی زمین پر بھیج دی جو ناسا مراکز کو بھی موصول ہوچکی ہے۔
کیوروسٹی مریخ کی سطح پر اترنے والے کامیاب ترین خلائی جہازوں میں سے ایک ہے جسے نومبر 2011 میں خلا میں بھیجا گیا تھا اور یہ 6 اگست 2012 کو مریخ پر اترا تھا اور اب تک یہ مریخ پر 1200 سے زائد (زمینی) دن گزار چکا ہے۔ اس خلائی جہاز میں جدید ترین لیبارٹری بھی موجود ہے جو مریخ پر زندگی کی تلاش اور اس کی کیمیائی ساخت پرتحقیق کے لیے بنائی گئی ہے۔ اپنے طویل مشن میں کیوروسٹی نے نہایت اہم دریافتیں بھی کی ہیں۔
اس سے قبل اپنے جدید ترین کیمرے سے کیوروسٹی نے سیارہ مریخ کی سطح اور پتھروں کی ہزاروں تصاویر لی تھیں جسے دیکھ کر مریخ کے بارے میں قیمتی معلومات ملیں لیکن اب اس کی ایک خوبصورت تصویر ناسا مراکز پر موصول ہوئی ہے جس میں خود کیوروسٹی کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
دلچسپ امر یہ ہے کہ کیوروسٹی نے مریخ پر گھوم کر اپنی 138 سیلفی لی تھیں جنہیں جوڑ کر ایک پورا منظر نامہ بنایا گیا ہے جو اس پر نصب ایم اے ایچ ایل آئی کیمرے سے لیا گیا ہے جب کہ ایک تصویر میں کیوروسوٹی گاڑی کے تمام تفصیلات بھی دیکھی جاسکتی ہے اور اس پر جمع ہونے والی گردوغبار بھی نمایاں ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔