پریانکاچوپڑا نے نئے سال کا جشن منانے کے لیے 5چھٹیاں لے لیں

شوبز ڈیسک  بدھ 30 دسمبر 2015
پچھلے کئی سالوں کی مصروفیت کے بعد اب میں اپنے دوستوں کے ساتھ ممبئی سے باہر جاؤں گی،پریانکاچوپڑا فوٹو : فائل

پچھلے کئی سالوں کی مصروفیت کے بعد اب میں اپنے دوستوں کے ساتھ ممبئی سے باہر جاؤں گی،پریانکاچوپڑا فوٹو : فائل

ممبئی:  بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے 3 سال کے مصروف شیڈول کے بعد نئے سال کا جشن اپنے دوستوں کے ساتھ منانے کے لیے پانچ دن کی چھٹی لے لی ہے ۔

اس سلسلہ میں پریانکا چوپڑا کا کہنا ہے کہ وہ 3 سال بعد 5 دن کی چھٹیوں پر جارہی ہیں۔ پچھلے کئی سالوں کی مصروفیت کے بعد اب میں اپنے دوستوں کے ساتھ ممبئی سے باہر جاؤں گی۔ اس دوران میں کسی کو بھی یہ نہیں بتاؤں گی کہ میں کہاں جارہی ہوں اور اپنا موبائل فون بھی بند کردوں گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔