- نشے میں دھت مسافر نے ایئرپوسٹس اور سیکیورٹی اہلکار پر مکے برسا دیئے
- سعودیہ سے دیر لوئر آئی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
- بیوی کی ناک اور کان کاٹنے والا سفاک ملزم ساتھی سمیت گرفتار
- پنجاب میں پہلے سے بیلٹ باکس بھرے ہوئے تھے، چیئرمین پی ٹی آئی
- ٹریفک وارڈنز لاہور نے ایمانداری کی ایک اور مثال قائم کر دی
- مسجد اقصی میں دنبے کی قربانی کی کوشش پر 13 یہودی گرفتار
- ملک میں ادارے آئینی طور پر نہیں چل رہے صرف طاقتور کی حکمرانی ہے، عمران خان
- 190 ملین پاؤنڈز کیس؛ وکلا کی جرح مکمل، مزید 6 گواہوں کے بیان قلمبند
- حکومت تمام اخراجات ادھار لے کر پورا کررہی ہے، احسن اقبال
- لاپتا افراد کا معاملہ بہت پرانا ہے یہ عدالتی حکم پر راتوں رات حل نہیں ہوسکتا، وزرا
- ملائیشیا میں فوجی ہیلی کاپٹرز آپس میں ٹکرا گئے؛ 10 اہلکار ہلاک
- عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی
- قومی ٹیم میں بیٹرز کی پوزیشن معمہ بن گئی
- نیشنل ایکشن پلان 2014 پر عملدرآمد کیلیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر
- پختونخوا کابینہ میں بجٹ منظوری کیخلاف درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس
- وزیراعظم کا ٹیکس کیسز میں دانستہ التوا کا نوٹس؛ چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو اسلام آباد معطل
- بلوچستان میں 24 تا 27 اپریل مزید بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری
- ازبکستان، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین شراکت داری کا اہم معاہدہ
- پی آئی اے تنظیم نو میں سنگ میل حاصل، ایس ای سی پی میں انتظامات کی اسکیم منظور
- کراچی پورٹ کے بلک ٹرمینل اور 10برتھوں کی لیز سے آمدن کا آغاز
موجودہ فلمیں ڈراموں کوفروغ دے رہی ہیں،شان
لاہور: فلم اسٹارشان نے کہا کہ پاکستان میں لوگوں کے لیے کوئی انٹرٹینمنٹ نہیں ہے۔
کارپوریٹ سیکٹرجس طرح سے فلم انڈسٹری کی مدد کررہا ہے اس کے اچھے نتائج سامنے آئینگے۔ہمایوں سعید کردار میں سوٹ نہیں کرتے تھے اس لیے انھیں کاسٹ سے الگ کردیا گیا۔ان خیالات کا اظہارانھوں نے گزشتہ روزمقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پراداکارہ حمائمہ ملک، محب مرزا، علی مرتضیٰ ، یحیٰی خان، ساحرعلی بگا، پپو سمراٹ ، نعمان نذیراورحماد چوہدری موجود تھے۔
شان کا کہنا تھا کہ بھارتی فلم ’’ارتھ ‘‘ کاسیکوئل بنانے کے لیے مہیش بھٹ سے رابطہ کیا توان کا کہنا تھا کہ لوگ میری دوسری فلمیں مانگتے ہیں لیکن آپ پہلے بندے ہیں جنہوں نے ’’ارتھ ‘‘ مانگی ہے۔ ’’ارتھ ٹو‘‘ آرٹ فلم نہیں ہے۔ اس فلم میں عظمیٰ حسن نے امید سے بڑھ کرکام کیا ۔ حمائمہ ملک ایک باصلاحیت اداکارہ ہیں، جبکہ بقیہ کاسٹ میں شامل تمام لوگ کردار کے مطابق سائن کیے گئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ موجودہ فلمیں سینماکی بحالی نہیں کررہی ، بلکہ ڈراموں کوفروغ دے رہی ہیں۔
انھوں نے کہا کہ میاں نوازشریف سے ایک ملاقات کے دوران بھارت میں پنجابی فلم فیسٹیول کے انعقاد کی تجویز دی تھی، اگرایسا ہوجائے تودونوں ملکوں کوفائدہ ہوگا۔خواہش ہے کہ ایسی فلم بناؤں جودونوں ملکوں کوقریب لائے۔ جہاں تک بات بھارتی فلموں کے خلاف ہونے کی ہے تومیں اگربھارتی فلموں کے خلاف ہوتا تو’’ ارتھ ٹو‘‘ کیوں بناتا۔ میں اینٹی انڈیا نہیں، بلکہ ایک سچا پاکستانی ہوں۔حمائمہ ملک نے کہا کہ شان بہترین اداکار اور انسان ہیں۔ میرے نزدیک ایک ’اسٹار‘ وہ ہوتا ہے جوپاکستان میں کام کرکے اسٹاربنتا ہے۔ چند ڈرامے اورفلم کرنے والا اسٹار نہیں بن سکتاہیں۔ محب مرزا نے کہا کہ شان جیسے باصلاحیت فنکارکے ساتھ کام کرتے ہوئے بہت کچھ سیکھنے کوملا ۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔