بجلی کی قیمت میں 2.06 روپے فی یونٹ کمی کا منظوری

نمائندہ ایکسپریس  بدھ 30 دسمبر 2015
فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک اور300 یونٹ ماہانہ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین پر نہیں ہو گا۔ فوٹو: فائل

فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک اور300 یونٹ ماہانہ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین پر نہیں ہو گا۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک  پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ پلان کے تحت تمام تقسیم کار کمپنیوں کیلیے بجلی کے نرخوں میں فی یونٹ2 روپے6پیسے کمی کی منظوری دی ہے۔

قیمتوں میں کمی نومبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی جبکہ قیمتوں میں کمی کا فائدہ صارفین کو جنوری کے بلوں میں ہو گا۔ اس فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک اور300 یونٹ ماہانہ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین پر نہیں ہو گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔