دہشت گرد جنگ جیت رہے ہیں، 40 فیصد امریکیوں کی رائے

آئی این پی  بدھ 30 دسمبر 2015
49 فیصد داعش کیخلاف شام اور مغربی عراق میں بری فوج بھجوانے کے حق میں ہیں، سروے رپورٹ : فوٹو: فائل

49 فیصد داعش کیخلاف شام اور مغربی عراق میں بری فوج بھجوانے کے حق میں ہیں، سروے رپورٹ : فوٹو: فائل

واشنگٹن:  ایک سروے سے پتا چلتا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں 11 ستمبر 2001 سے اب تک امریکیوں کی سب سے زیادہ تعداد غیر مطمئن دکھائی دیتی ہے جب کہ 40 فیصد نے کہا ہے کہ دہشت گرد امریکا کے خلاف لڑائی جیت رہے ہیں۔

اس سے معلوم ہوتا ہے کہ تقریباً 3 چوتھائی امریکی اوباما انتظامیہ کی جانب سے انسداد دہشت گردی کی کوششوں پر نکتہ چینی کرتے ہیں، جبکہ اس سے کہیں زیادہ لوگوں نے 2007 میں جب جارج ڈبلیو بش صدر تھے، 61 فیصد نے اسی نوعیت کے جذبات کا اظہار کیا تھا، یہ سروے ’’اوپینین ریسرچ کارپوریشن‘‘‘ نے مشترکہ طور پر کیا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ 55 فیصد ری پبلیکنز کے خیال میں مذہبی شدت پسند سب سے آگے ہیں جب کہ ڈیموکریٹ پارٹی سے تعلق رکھنے والے 52 فیصد اس عالمی تنازع کو تعطل قرار دیتے ہیں۔

49 فیصد لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ داعش کے شدت پسندوں کے خلاف بَری فوج بھجوانے کے حق میں ہیں جو شام اور قریبی شمال اور مغربی عراق کے ایک وسیع خطے پر قابض ہیں،حالیہ ہفتوں کے دوران ہونے والی دیگر چند جائزہ رپورٹوں سے پتا چلتا ہے کہ معیشت کے برعکس اب ووٹروں میں سلامتی کے بارے میں تشویش زیادہ پائی جاتی ہے، ری پبلیکن پارٹی کے سرکردہ صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ تو یہاں تک کہہ چکے ہیں کہ مسلمانوں کا امریکا میں داخلہ مکمل طور پر بند ہونا چاہیے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔