عوام اچھا میوزک سننے کیلیے بے چین رہتے ہیں، شازیہ منظور

آئی این پی  جمعرات 31 دسمبر 2015
میں نے ہمیشہ یہ کوشش کی ہے کہ ایسے گیت تیار کروں جن میں ہمارے کلچر اور ثقافت کا رنگ نمایاں ہو،شازیہ منظور ۔ فوٹو : فائل

میں نے ہمیشہ یہ کوشش کی ہے کہ ایسے گیت تیار کروں جن میں ہمارے کلچر اور ثقافت کا رنگ نمایاں ہو،شازیہ منظور ۔ فوٹو : فائل

لاہور: گلو کارہ شازیہ منظور نے کہا کہ ہے کہ کلاسیکل اور پاپ میوزک کے جدید دور میں بھی پاکستانی عوام ہمیشہ اچھا میوزک سننے کے لیے بے چین رہتے ہیں ‘میں ہمیشہ اپنے میوزک کے ذریعے ثقافت کو نمایاں کرتی ہوں، اگر موجودہ دور کی مناسبت سے میوزک کو تیار کیا جائے تو آج بھی لوگ ہمیشہ اچھا میوزک سننے کے لیے بیتاب رہتے ہیں۔

ایک انٹر ویو میں شازیہ منظور نے کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ کسی بھی میوزک کی کامیابی اس وقت تک ممکن نہیں ہو سکتی ہے‘ جب تک اس میوزک میں گانے والے کے اپنے کلچر کا رنگ دکھائی نہ دے۔ انھوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ یہ کوشش کی ہے کہ ایسے گیت تیار کروں جن میں ہمارے کلچر اور ثقافت کا رنگ نمایاں ہو۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔