ایشوریا کا مذاق اڑانے پرسلمان خان اپنے دوستوں پربرہم

ویب ڈیسک  جمعرات 31 دسمبر 2015
سلمان خان کے دوست انکے اس رویے پردنگ رہ گئے:فوٹو:فائل

سلمان خان کے دوست انکے اس رویے پردنگ رہ گئے:فوٹو:فائل

ممبئی: سابق ملکہ حسن اشیریہ رائے کو بچن خاندان کی بہو ہوئے کئی برس ہوئے لیکن سلمان خان کے ساتھ ان کے دھواں دھارعشق کئی برس گزرجانے کے باوجود ہر ایک کو یاد ہے اورسلو میاں کے دل میں اس کی چنگاری اب بھی دبی ہوئی ہے شائد اسی لئے وہ ان کے خلاف کچھ سن نہیں سکتے۔ایسا ہی ہوا اس وقت جب انہوں نے دیکھا کہ ان کے دوست ایشوریا کا مذاق اڑارہے ہیں تو ان سے برداشت نہ ہوا اور وہ اپنے دوستوں پر برس پڑے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ دنوں ممبئی میں ایک ایوارڈ تقریب منعقد ہوئی جس میں بالی ووڈ کی اہم شخصیات کے علاوہ سلمان خان اور ایشوریہ رائے بھی شریک تھے، تقریب کے دوران سلو میاں کے دوستوں کی جانب سے چہ مگوئیاں کی گئیں کہ اگر دونوں کا ایک دوسرے سے سامنا ہوگیا تو ان کا ردعمل کیا ہوگا.

سلمان خان کے دوست چا ہتے تھے کہ وہ بھی ان کے ساتھ اس مذاق میں شامل ہوجائیں لیکن اپنی سابق محبت کی تضحیک ہوتا دیکھ کردبنگ خان کے خون نے جوش مارا اوراپنے دوستوں کی باتوں کو فضول قررادیتے ہوئے کہا کہ وہ اس معاملے میں اپنی زبان بند رکھیں۔ دوستوں نے سلمان کی بات مان لی لیکن یہ بات سب پرواضح ہوگئی کہ سلو کے دل میں پچھلی محبت اب بھی اب بھی کہیں دبی ہوئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔