- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گزشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی نئے سال کا شاندار استقبال
دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی سالِ نو کا آغاز شاندار آتش بازی سے کیا گیا جب کہ اس موقع پر عوام کی بڑی تعداد سڑکوں پر امڈ آئی۔
کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ اور اسلام آباد سمیت ملک کے دیگر شہروں میں نئے سال کی آمد کا شاندار استقبال کیا گیا، رات 12 بجتے ہی سال 2016 کو خوش آمدید کہنے کے لیے مختلف شہروں میں شاندار آتش بازی کی گئی جب کہ اس موقع پر عوام کی بڑی تعداد سڑکوں پر امڈ آگئی۔ نئے سال کی آمد پر کراچی اور حیدر آباد سمیت دیگر شہروں میں ہوائی فائرنگ کی گئی، کراچی میں نوجوانوں کی بڑی تعداد موٹرسائیکلوں کے سائلنسر نکال کر سڑکوں پر نکل آئی اور نیوایئرنائٹ کو خوش آمدید کہا۔
کراچی میں نئے سال کے موقع پر انتظامیہ کی جانب سے ساحل سمندر جانے والے راستوں کو کنٹینر لگا کر بند کردیا گیا لیکن اس کے باوجود منچلوں کی بڑی تعداد رکاوٹیں عبور کرتے ہوئے ساحل پر پہنچ گئی۔
لاہور میں مال روڈ پر منچلوں کی بڑی تعداد نکل آئی اور خوب ہلہ گلہ کیا جب کہ اس موقع پر مینار پاکستان کے گرد آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا جس سے آسمان پر رنگ و نور کی بارش ہوگئی، آتش بازی کا مظاہرہ دیکھنے کے لیے عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔
ایکسپریس نیوز اہل وطن کو نئے سال کی مبارکباد پیش کرتا ہے جب کہ ہم اس موقع پر دعا کرتے ہیں کہ نیا سال ملک میں امن وسلامتی کا سال ثابت ہو۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔