بلدیہ ٹاؤن میں مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 8 افراد زخمی

ویب ڈیسک  جمعـء 1 جنوری 2016
ملبے تلے دبنے والے افراد میں 2 خواتین اور 4 بچے بھی شامل ہیں۔ فوٹو: فائل

ملبے تلے دبنے والے افراد میں 2 خواتین اور 4 بچے بھی شامل ہیں۔ فوٹو: فائل

کراچی: بلدیہ ٹاؤن میں مکان کی چھت گرنے سے خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد ملبے تلے دب گئے.

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن داؤد گوٹھ میں مکان کی چھت گرنے سے 8 افراد ملبے تلے دب گئے، ملبے تلے دبنے والے افراد میں 2 خواتین اور 4 بچے بھی شامل ہیں۔ ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر ملبے تلے دبے تمام افراد کو نکال کر اسپتال منتقل کیا جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔